فاروق ستار کی جانب سے دیے گئے شوکاز نوٹس بہادرآباد پہنچ گئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے دیے گئے تينتيس شوکاز نوٹس بہادر آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے طرز عمل سے ایم کیو ایم کی بدنامی ہوئی، کامران ٹیسوری کی معطلی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پانچ فروری کے اجلاس سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شو کاز نوٹس کا تیر پہلے نکل چکا تھا۔ يہ نوٹسز کوريئر سروس کے ذريعے بھيجے تھے ليکن کوئی مسئلہ نہیں، معاملہ حل کرلیں گے۔ سماء

ECP

rabita committee

FAROOQ SATTAR

show-cause notice

Tabool ads will show in this div