پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہوگا، سیکیورٹی انتظامات جاری
کراچی : پی ايس ايل فائنل کا دنگل کراچی ميں سجے گا، شہر قائد والے تو بہت ہی خوش ہيں، سيکورٹی جائزہ لينے کنسلٹنٹ بھی پہنچ گئے اور ہوٹل سے اسٹيڈيم تک کی سيکيورٹی کا جائزہ ليا، پی ايس ايل کیلئے سيکيورٹی ريہرسل بھی ہوگی۔
پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانا ہے، سندھ حکومت نے کمر کس لی، پولیس اور رینجرز نے کھلاڑيوں کو ایئر پورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کی ریہرسل کرلی گئی۔
سیکیورٹی انتطامات انٹرنیشنل لیول کے ہیں، جانچنے کیلئے غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن بھی کراچی پہنچ گئے، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے بھی سیکیورٹی پلان بتا دیا۔
فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کل ہوگی، جو 4 سے 6 گھنٹے جاری رہے گی، سیکیورٹی ایکسپرٹس کی رپورٹ پر 25 مارچ کو کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ ہوگا۔ سماء