غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 18 فلسطینی شہید، 90 زخمی

اسٹاف رپورٹ

غزہ : غزہ ميں اسرائيلی طياروں نے رہائشی عمارت پر بم برسا ديئے، 13 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے، اسرائيلی حملوں ميں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

غزہ میں اسرائيلی طياروں نے رہائشی عمارت کو ملبے کا ڈھير بنا ڈالا، 11 فلسطينی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، حملے کے بعد فوری امدادی کارروائياں شروع کردی گئيں، ريسکيو ورکرز نے زخميوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچايا۔

ايک اور حملے ميں اسرائيلی طياروں نے گاڑی کو نشانہ بنايا، جس کے نتيجے ميں کار سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والوں ميں حماس کے رہنماء  بھی شامل ہیں۔

اسرائيلی طياروں نے رات گئے بھی کئی عمارتوں کو نشانہ بنايا، حملوں ميں ايک شخص جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ سماء

زخمی

planet

Tabool ads will show in this div