وزیراعلیٰ پنجاب کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چیف جسٹس کے طلب کرنے پر کل صبح 11 بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا۔

دوران سماعت عدالتی معاون عائشہ حامد نے بتایا کہ پانچ سو چالیس ملین گیلن آلودہ پانی دریائے راوی میں جاتا ہےجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ توبہت زیادہ ہے۔ کیوں نہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بلالیں۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سےرابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ریمارکس دیے کہ اس معاملےپر وزیراعلیِ سندھ کوبھی بلایاتھا۔ پتہ کریں وزیراعلیٰ پنجاب کب آسکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آج نہیں تو وزیراعلیٰ کل آجائیں،اگر نہ آنا چاہیں تو یہ ان کا استحقاق ہے۔ ریمارکس دیے کہ اگر شہباز شریف نہ آناچاہیں تو کچھ اور آرڈر کرنا ہو گا۔ لاہور پنجاب کا دل ہے لیکن اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔

سماعت میں چائے کے وقفہ کے دوران چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کر کے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بادشاہی مسجد میں ایک تقریب میں مصروف ہیں اور کل صبح گیارہ بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس نے صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔ سماء

cm punjab

Contaminated water

polluted water

River Ravi suo moto

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div