پاکستان میں مشہور ہونے والے ٹاپ 5 سیزنز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Game-Of-Thrones-14-07.mp4"][/video]

کراچی : پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں ٹی وی ڈرامے نہ دیکھے جاتے ہوں، مگر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اور غیر ملکی چیلنز کی پاکستان میں بہتات نے وقت کے ساتھ ساتھ ڈرامہ دیکھنے کی پسند میں بڑی تبدیلیاں پیدا کیں، دیسی ڈراموں کے ساتھ ساتھ وقت نے لوگوں کو پردیسی ڈراموں کا بھی گرویدہ بنا ڈالا۔ وہ قوم جو ایک زمانے تک غیر ملکی یا یوں کہیں انگریزی زبان کے ڈراموں کے بارے میں لا علم تھی، اب اٹھتے بیٹھتے ان کی ڈراموں کی تسبہ پڑھتی ہے۔ ذیل میں پاکستان میں مشہور ہونے والے چند غیر ملکی مشہور ٹی وی سیریز یا سیزنز کا احوال دیا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز: پاکستان میں سب سے زیادہ اگر کسی غیر ملکی ٹی وی سیریز یا یوں کہیں کسی سیزن کو مقبولیت حاصل ہوئی تو وہ گیم آف تھرونز ہے، جس کے آخری سیریلر کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے، جا کا فائنل سیزن اگلے سال 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔ گیم آف تھرونز میں اقتدار کی جنگ اور ہوس میں ڈوبے خاندانوں کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

افسانوی دنیا کی سنسنی خیز کہانی اور ویسٹروس کی زمین پر نو خاندانوں کے درمیان اقتدار کی جنگ پر مبنی گیم آف تھرونز نے عرصے تک دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ اس سیزین کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے آن لائن سروس کو پیسے بھی ادا کیے۔ پاکستان میں اس سیریز کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے متعدد کرداروں کو لوگوں نے اپنی حقیقی زندگی میں شامل اچھے یا برے لوگوں سے تعبیر کیا اور انہیں وہ نام دیئے۔

سنسنی خیز جنگ کے نظارے، اقتدار، طاقت، محبت کی کھینچا تانی سے سجی اس سیزن کی مقبولیت کا انداز س بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سال اس کی پہلی قسط کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں نے براہ راست دیکھا، جب کہ غیرقانونی طریقوں سے دیکھنے والے کروڑوں افراد کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

بینڈ آف برادرز: ایچ بی او ٹی کی معروف سیریز بینڈ آف برادز بھی اپنی مثال آپ تھی، جس میں جنگ عظمیم کے زمانے کی یادوں، تباہیوں اور نقشے کو بھرپور انداز میں ایسا کھینچا گیا کہ گویا حقیقت کا گمان ہوتا تھا۔ بارود کی بو میں رچی ہوا، فضاؤں میں طیاروں کی گھن گرچ تو پانیوں میں میزائلوں کے حملوں نے بڑے عرصے تک دیکھنے والوں کو اپنا گروید بنا رکھا۔

سال دو ہزار ایک میں اپنا سفر شروع کرنے والی سیریز بینڈ آف برادرز نے کامیابیوں کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔ فلم میں ایزی کمپنی کے نام سے فوجی دستہ اتنا مشہور ہوا کہ لوگوں نے اپنے دوستوں کے گروپس کا نام بھی ایزی کمپنی رکھنا شروع کردیا۔ سیزن میں شامل ہر اداکار نے اپنے کردار سے انصاف کیا اور کردار میں مکمل فٹ بیٹھا۔ بینڈ آف بردارز میں جنگ کے ہولناک مناظر اور سفاکیوں کو حقیقی تصویر میں پیش کیا گیا۔ اسٹیون اسپلبرگ اور ٹام ہینکس جیسے شہرہ آفاق کردار نے بینڈ آف بردارز کو اپنی محنت سے بے شک ایک امر سیزن بنایا۔

شرلک ہومز: جاسوسی دنیا کے معروف کردار شرلک ہومز کے نام سے شاید ہی کوئی ناؤاقف ہو۔ انیس وی صدی کے اس کردار نے جہاں کتابوں اور ناولوں میں اپنا رنگ جمایا، وہیں سیزن کی صورت میں کئی یادگار قسطیں پیش کیں۔ اس انوکھے کردار نے جاسوسی دنیا ہی نہیں بلکہ حقیقی دنیا میں بھی کئی نئی جدتوں کو جنم دیا۔ سسپنس اور ایڈونچر سے سجے اس سیزن میں شرلک ہومز نے ایسے ایسے پیچیدہ کیسز کو اپنے فن، ماہرات اور علق مندی سے حل کیا کہ دیکھنے والوں کی عقل دنگ رہ گئی۔

ڈیکسٹر: اگر آپ جنونی ، سائیکو پیتھ قاتلوں کی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو یقیناً ڈیکسٹر مورگن کا نام آپ کیلئے نیا نہیں ہوگا، ٹی وی پر اپنے خونی کردار سے لوگوں کو حیران، اپنے سے نفرت اور کچھ کو محبت پر مجبور کرنے والا فرانسک ایکسپرٹ دشمنوں کا دشمن اور یاروں کا یار تھا، جس نے اپنے بچپن کی محرومیوں، اپنے اندر پلنے والے خونی اور جنونی کیفیت کا علاج معاشرے میں موجود برے افراد کو نشان عبرت بنا کر پیش کرنے سے قابو کیا، تاہم زندگی کے ایک موڑ پر مورگن اپنے یہ چہرہ اپنی بہن سے نہ چھپا سکا، جو اس حقیقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہ تھی۔ اس خونی سیزن کی ہر قسط کے بعد لوگوں کو بے چینی سے اس کی اگلی قسط کا انتظار رہتا۔ جس میں انسانی اعضا کو ٹرافی کی طرح سجا کر مورگن نے گناہ گاروں اور معاشرے میں موجود برے افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا اور آخر میں اس کا یہ ہی جنون اس کے مختصر خاندان کو لے ڈوبا۔

ہینیبال: ڈیکسٹر مورگن کی طرح ڈاکٹر ہینیبال لیکٹر بھی ایک ایسا خونی کردار تھا کہ اسے دیکھنے کیلئے خاص دل گردہ درکار تھا۔ لوگوں کے دماغوں سے کھیلنے والا مائنڈ ایکسپرٹ اور سائیکیٹرئسٹ ڈاکٹر ہینیبال لیکٹر انسانوں کو کھانے والا ایک ایسا ڈاکٹر تھا جو ہمیشہ انسانی گوشت کا بھوکا رہتا۔ ہینینال لیکٹر کی گڈ بک میں ہونا مطلب وہ آپ کیلئے نقصان دہ نہیں، تاہم اس سے زیادہ دوستی بھی لوگوں کو لے ڈوبی تھی۔ ڈاکٹر لیکٹر سے نہ زیادہ دوستی اچھی اور نہ دشمنی، دشمنی کی صورت میں آپ کا اختتام لیکٹر کی پلیٹ میں ایک بہتر پکے ہوئے کھانے کی صورت میں ہوتا تھا۔ سماء

 

TV Series

seasons

hannibal

Tabool ads will show in this div