اسرائیلی درندگی عروج پر، غزہ میں ٹی وی وین پر حملہ، عالمی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی

اسٹاف رپورٹ

غزہ : غزہ کی صورتحال سے بے خبر رکھنے کیلئے اسرائیل نے ٹی وی وین کو بھی نہ بخشا، مگر واقعے پر عالمی میڈیا نے آنکھیں بند کرلیں، سوشل میڈیا سے بھی اسرائیلی درندگی کے بیشتر ثبوت غائب کردیئے گئے۔

محصور غزہ میں میڈیا کی موجودگی اسرائیل کو برداشت نہیں، فضائی بمباری میں ٹی وی وین کو بھی نشانہ بنا ڈالا، ڈرائیورشہید گیا۔

اسرائیلی جارحیت پر عالمی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا، صبح شام میڈیا کی آزادی کی رٹ لگانے والے چُپ سادھ گئے، سوشل میڈیا پر بھی غزہ حملوں کی وڈیوز ہٹائی جارہی ہیں، خبروں کا سارا جھکاؤ حماس کی طرف سے راکٹ حملوں پر ہے۔ سماء

CII

ٹی

وی

coup

gifts

scotland

میڈیا

Tabool ads will show in this div