کورنگی،رینجرزکےاعلیٰ افسرسیکٹرکمانڈربریگیڈئرباسط کی گاڑی پرخود کش حملہ
ویب ڈیسک:
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی سی ایریا میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر باسط کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا، تاہم وہ بال بال بچ گئے، جب کہ افسر اور اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بمبار پیدل چلتا ہوا آیا تھا۔
کراچی مسلسل دوسرے دن بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، گزشتہ روز طالبان کے خود کش حملے میں تیرہ پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جب کہ آج رینجرز نشانے پر آگئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا۔ ذرائع کہتے ہیں کہ افسر اور اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حملے میں رینجرز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور پیدل تھا، رینجرز کی گاڑی کورنگی سی ایریا سے گزر رہی تھی کہ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضا ملے ہیں، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چورنگی مڑتے ہوئے جیسے ہی بریگیڈیئر باسط کی گاڑی آہستہ ہوئی پیدل حملہ آور نے دھماکا کیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملے میں چار سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا قیوم آباد میں جھاڑیوں سے انسانی اعضاء ملے ہیں۔ حملہ آور کے پاس ایک دستی بم بھی تھا۔ سماء