بھارت کا گوگل پر جرمانہ عائد

فلوریڈا : بھارت نے معروف سرچ انجن گوگل پر 136کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق بھارت کے مسابقتی کمیشن نے معروف سرن انجن گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔ بھارتی مسابقتی کمیشن نے 136کروڑ روپے جرمانہ گوگل سرچ میں امتیاز برتنے پر عائد کیا۔

ایجنسی کے مطابق گوگل کو اپنی مسابقت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا بھی مرتکب پایا گیا ہے۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل آن لائن ویب سرچ اور آن لائن اشتہاری منڈی میں اپنی برتری کا ناجائز استعمال کرتا رہا، جس کی وجہ سے گوگل نے اپنے حریفوں کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کے ان تحفظات کے جائزے کے بعد گوگل اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔ سماء

search engine

search Bias

watchdogs

Tabool ads will show in this div