اسرائیلی درندگی کا چھٹا روز، غزہ پر حملے جاری، شہادتیں 166 تک پہنچ گئیں

اسٹاف رپورٹ

غزہ : فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی درندگی اور غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے لیکن عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، صہیونی سفاکی سے شہادتیں 166 تک پہنچ گئیں، مغربی کنارے میں فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔

اسرائیل کی بدترین دہشت گردی کا چھٹا روز آگیا، معصوم اہل غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، صبح سے ہی حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مزید کئی افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ شہادتیں ہوئیں، 2 معذور خواتین بھی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنیں، تقریباً 1100 افراد زخمی ہوچکے ہیں، عالمی برادری پر خاموشی طاری ہے۔

حماس ترجمان ابو سمیع نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کا جواب اسرائیل نے مزید حملوں سے دیدیا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے بیان کا جواب مزید 15 فلسطینیوں کو شہید کرکے دیدیا ہے، اسرائیل اقوام متحدہ کو مسترد کرچکا ہے ہم یہاں اس قتل عام کے دوران عزم کرتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو تحفظ دیں گے، اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کریں گے۔

محصور غزہ پر مظالم کیخلاف مغربی کنارے میں فلسطینی بچے اور جوان اسرائیلی فوج کے سامنے کٹ مرنے کو تیار ہیں، پتھروں اور آتش بازی کے سامان سے لڑرہے ہیں، غم و غصہ انتہاء پر ہے۔ سماء

KESC

planet

scotland

Tabool ads will show in this div