افغانستان میں تعینات جرمن فوجی بھی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے
اسٹاف رپورٹ
کابل : وطن سے میلوں دور افغانستان میں تعینات جرمن فوجیوں نے بھی اہم میچ کو مس نہیں کیا اور پوری دلچسپی کے ساتھ ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل دیکھا۔
بین الااقوامی سیکیورٹی فورسز کے تحط کابل میں تعینات جرمن فوجی بھی اہم میچ کے موقع پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے، میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام اہل کار سینے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوگئے اور اچھے کھیل پر تالیاں بجا کر داد بھی دی۔ میچ دیکھنے والے فوجیوں کو یقین تھا کہ چاہے کچھ بھی فتح جرمنی کا مقدر ہی بننے گی۔ سماء