برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ ودیگر وزراء نے استعفیٰ دیدیا

اسٹاف رپورٹ


لندن : برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور دیگر وزیروں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم دارالعوام کی سربراہی ان کے پاس ہی رہے گی۔

وزیرخارجہ ولیم ہیگ کے علاوہ اٹارنی جنرل ڈومنک گریو،وزیرسائنس ڈیوڈ ولٹس، ایم پی کین کلارک اور ویلش سیکریٹری ڈیوڈ جونز عہدے سے مستعفی ہوئے، برطانوی میڈیا نے ولیم ہیگ سمیت دیگر وزیروں کے استعفوں کو پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں سے تعبیر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔ جب کہ ولیم ہیگ کی جگہ وزیردفاع فلپ ہیمنڈ کو وزیرخارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ سماء

نے

Pakistan Army

export

Tabool ads will show in this div