غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، شہداء کی تعداد 192 ہوگئی، سیکڑوں زخمی

اسٹاف رپورٹ

غزہ : غزہ میں ایک ہفتے سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہداء کی تعداد 192 تک جاپہنچی جبکہ 1200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

آٹھویں روز بھی غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں، اسپتال، اسکول، ویلفئیر ادارے کچھ بھی محفوظ نہیں، اسرائیل کے ہزاروں فوجیوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، ہر طرح کی امداد کیلئے راستے بند ہیں۔

اسرائیل زمینی حملے کیلئے بھی مسلسل کوششیں کررہا ہے تاہم سمندری پٹی میں حماس کے اہلکاروں کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق بمباری سے متاثر ہونیوالے 80 فیصد عام شہری ہیں۔

غزہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے تاہم ادویات اور دیگر سہولیات کی شدید قلت ہے، زخمیوں کی بڑی تعداد بچوں پر مشتمل ہے، تقریباً ایک ہزار مکانات بمباری سے راکھ کا ڈھیر ہوچکے ہیں۔ سماء

زخمی

planet

austria

Tabool ads will show in this div