صہیونی حملے جاری، شہادتیں 200 سے تجاوز، غزہ خالی کرنے کیلئے اسرائیلی دھمکی

اسٹاف رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں مزید 3 افراد شہید ہوگئے، شہادتیں 200 سے زائد ہوچکی ہیں، اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ والے شہر چھوڑ دیں ورنہ سنگین نتائج ہوں گے۔

غزہ پر نویں روز بھی اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، حماس کی جانب سے مصری جنگ بندی فارمولا مسترد کئے جانے کے بعد 2 فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 200 سے بڑھ گئی، 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مصر کا جنگ بندی فارمولا مسترد ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر پھر بم برسانا شروع کر دیئے، رات گئے جنوبی رفاح کے علاقے پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے حماس کے رکن محمد الظاہر کے گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مغربی کنارے کے فلسطینی سراپا احتجاج ہیں، ہزاروں شہری ہیبرون کی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔

دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی اور غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماء

کرنے

KESC

planet

Tabool ads will show in this div