اسلام آباد یونائیٹڈ کی مداحوں کو دبئی لے جانے کی انوکھی آفر
اسلام آباد : پی ایس ایل سیزن ون کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے شائقین کرکٹ کے دبئی یاترا کا انتظام کردیا، کرکٹ کے دیوانے پی ایس ایل کے میچز میدان میں براہ راست دیکھ سکیں گے۔
وکٹ گراؤ، پی ایس ایل دیکھنے دبئی جاؤ، اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ فینز کیلئے دلکش آفر لے آیا، پی ایس ایل ٹیم نے کراچی کے شاپنگ مال میں وکٹ لگائی، جادوگر اسپنر سعید اجمل اور رومان رئیس نے شان بڑھائی۔
چند گھنٹوں میں کراچی کے ہزاروں لوگوں نے وکٹ گرا کر دبئی جانے کیلئے قسمت آزمائی لیکن قرعہ نکلا خوش نصیب 11 سالہ افنان کے نام۔ اسلام آباد کے اسٹارز بھی ننھے افنان کی جیت پر خوش تھے۔ سماء
ISLAMABAD UNITED
2018
PSL3
تبولا
Tabool ads will show in this div