فریحہ الطاف نے معافی مانگ لی
دوروز قبل بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ائر پورٹ پرخواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والی سابقہ ماڈل فریحہ الطاف نے اپنی اس غیر مہذبانہ حرکت پر معافی مانگ لی۔
کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای اوفریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پرخواتین کے لبا س کا مذاق اڑانے سے متعلق ویڈیو سے تکلیف پہنچنے والے تمام افراد سے معذرت کرلی۔کہتی ہیں میری نیت یہ نہیں تھی، فیشن میں ہم کپڑوں پر تبصرے کرتے ہی رہتے ہیں۔ صارفین میری تصاویر پر بھی تبصرہ کریں۔
Hello everyone. Im sorry if i have inadvertently hurt anyones https://t.co/BdCwfA1tjq was not my https://t.co/dWUskrniwP fashion we comment on clothes all the time and ive never had such an adverse reaction.Ppl take pics of me all the time put on social media n commented on them.
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) February 6, 2018
I did not mean to hurt anyone's feelings i apologise. I met the person we took a selfie together so i wasnt invading anyones privacy. Hope this clarifies my position. Love to all of you. Frieha
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) February 6, 2018
انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو گو کہ فریحہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی لیکن معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرلہوئی اور بہت سے صارفین نے اسے اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔
فریحہ نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ائر پورٹ پر خود سے آگے چلتی خواتین کی ویڈیو بنائی تھی ۔ خواتین کا چہرہ نظر نہیں آ رہا لیکن فریحہ الطاف کے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کیا۔
فریحہ نے پوسٹ کی گئی ویڈیوزمیں ائر پورٹ ڈریسنگ، ڈریس کوڈ اور یہ مت پہنیں جیسے جملے لکھے حالانکہ اخلاقی طور پر انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
صارفین نے فریحہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ خود تو وہ آزادی کا پرچار کرتی ہیںلیکن کیا ان خواتین کا قصور یہ ہے انہوں نے خود کو صحیح سے ڈھانپ رکھا ہے۔
شدید رد عمل سامنے آنے کے بعد فریحہ الطاف نے دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔