یوکرین میں ملائیشین طیارہ گر کر تباہ، 295 مسافر سوار، ہلاکتوں کا خدشہ
ویب ایڈیٹر
کیف : ملائیشیا کا طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا، 295 مسافر سوار تھے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کا ایک طیارہ یوکرین میں روسی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 295 مسافر سوار تھے، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملائیشین طیارہ ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا، فی الحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ملائیشی کا ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے تاحال اس طیارے کا پتہ نہیں چل سکا۔ سماء