بھارت میں مسلمان صحافی پر نامعلوم افراد کا تشدد
ممبئی : بھارت میں مذہبی انتہا پسندی انتہاؤں کو چھونے لگی، لکھنؤ میں مسلمان صحافی کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، صحافی کی بہادر بیوی نے فائرنگ کر کے جان بچائی۔
سيکولر بھارت ميں انتہا پسندي کا عروج لکھنؤ میں مسلمان صحافی پر تشدد بہادر بیوی نے فائرنگ کر کے جان بچائی۔
انتہا پسند عابد علي پر گھر کے باہر حملہ آور ہوئے شور شرابے کی آواز سن کر صحافی کی اہلیہ پستول لے کر باہر آگئیں اور حملہ آوروں کو نشانے پر رکھ ليا۔
حملہ آوروں کو مزاحمت کی توقع نہ تھی خاتون کی فائرنگ سے بوکھلا کر بھاگ کھڑے ہوئے، پولیس نے حسب معمول حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سماء
MUSLIMS
JOURNALIST
تبولا
Tabool ads will show in this div