سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں، سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ مشاہد حسین سید مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی مشاہد حسین سید کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سماء

SENATE

Senator

PML N

resigned

Mushahid Hussain Syed

Tabool ads will show in this div