ایم کیوایم میں گندےانڈےاورکالی بھیڑیں آگئےہیں،شاہدپاشا

کراچی:ایم کیوایم رہنماشاہدپاشابہادرآبادگروپ پربرس پڑے اور کہاکہ ہمارےاندرکالی بھیڑیں اورگندےانڈےآگئےہیں۔
سماءکےمطابق شاہدپاشا نے ایم کیوایم میں دھڑے بندیوں پر افسوس اور غصےکااظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ ہم گندےانڈےہی نہیں ان مرغیوں کوبھی پکڑیں گے، ہمارےاندرکالی بھیڑیں اورگندےانڈےآگئےہیں۔
شاہد پاشاکاکہناتھاکہ کیاوسیم اخترکونظرنہیں آتا،پیسےلےکربرتھ سرٹیفکیٹ بن رہےہیں۔ شاہدپاشا نےمزید کہاکہ کراچی میں گٹرابل رہےہیں،سڑکیں خراب ہیں،ایم کیوایم میں کرمنلزنہیں چاہتے،صاف ستھرےلوگ ہونےچاہئیں۔
شاہد پاشا نےمزید کہاکہ ہم بہادرآبادجائیں گےوہ ہمارامرکزہے۔ایم کیوایم رہنماشاہدپاشا نےمزید کہاکہ فاروق ستارکوچیلنج کرنےکامقصدکارکنان کوچیلنج کرناہے۔
ایم کیوایم رہنما کاکہناتھاکہ کامران ٹیسوری نےایک سال میں جوایم کیوایم کیلئےکیادیکھ رہےہیں،لاپتہ ہونےپرکامران ٹیسوری کےعلاوہ کسی چیمپئن نےرابطہ نہیں کیا۔
انھوں نے انکشاف کیاکہ فاروق ستارکوپریشرمیں لےکراجلاس ختم کروائےجاتےتھے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ گارنٹی کےساتھ کہتاہوں کہ لاپتہ ساتھی الیکشن سےقبل واپس آجائیں گے۔ سماء