مشال قتل کیس کا فیصلہ، اہل خانہ کا ردعمل آگیا

صوابی : مشال قتل کیس میں عدالتی فیصلے پر مقتول کے اہلخانہ کا رد عمل سامنے آگیا، والدہ اور بھائی نے پورا انصاف نہ ملنے کا شکوہ کردیا، ایمل خان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان ملوث تھے، سزا سب کو ملنی چاہئے تھی۔
مشال خان کی والدہ اور بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو ادھورا انصاف قرار دیا، مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پورا انصاف چاہئے۔
ایمل خان کہتے ہیں کہ بری ہونیوالے 26 ملزمان کیخلاف ہائیکورٹ میں جائیں گے، تمام ملزمان ملوث تھے، سزا سب کو ملنی چاہئے تھی۔
واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مشال خان کے قتل کيس کا فيصلہ ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنایا، ایک مجرم کو سزائے موت اور 5 ملزمان کو 25، 25 سال قید جبکہ 25 مجرموں کو 4، 4 سال کی سزا سنائی گئی، کيس کے 26 ملزمان کو بری کردیا گیا۔ سماء