اسرائیلی فوج قتل کرنیکی مشین ہے،جس نےتمام حدیں پارکرلیں،محمود عباس

اسٹاف رپورٹ


مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی فوج کو قتل کرنیوالی مشین قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں تمام حدیں پار کرچکی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ دُنیا انسانی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے پر اُٹھ کھڑی ہو۔

رملہ میں فلسطینی اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کے شہداء کیلئے دعا کی گئی، جس کے بعد اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام دنیا قتل کرنے اور تباہی پھیلانے والی مشین کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، قابض فوج نے غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینوں کی شہادتوں پر مقبوضہ بیت المقدس کی کرسچیئن کمیونٹی بھی افسردہ ہے، بڑی تعداد میں عیسائی شہری مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ میں جمع ہوئے اور غزہ میں جاں بحق شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں اور دعائیں مانگیں۔ سماء

registered

premier

appeal

Tabool ads will show in this div