غیر ملکی خاتون اسمگلر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور : غیر ملکی منشیات اسمگلر خاتون کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی گئی۔
لاہور ایئرپورٹ سے چیک ری پبلک کی ماڈل ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، جسے تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔
غیر ملکی اسمگلر، چیک ماڈل ٹیریزا کو آج ایک بار پھر لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع کردی۔
ٹیریزا نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان سے ہیروئن اسمگل کرچکی ہے، اس کی ایک دوست بھی ہیروئن اسمگلنگ میں اس کے ساتھ تھی جبکہ پاکستان میں موجود لوگ بھی اس کی مدد کرتے تھے۔ سماء