شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شريف فيملي کيخلاف نيب ريفرنسز کي سماعت آج ہو رہی ہے۔ نواز شريف، مريم نواز اور کيپٹن صفدر آج پھر اسلام آباد کي احتساب عدالت ميں پيش ہوں گے۔ استغاثہ کے گواہ بیانات قملبند کرائيں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے۔ نا اہل وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر آج نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے پیش ہونگے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث مقدمات کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی تھی۔

نا اہل وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کے نیب ریفرنسز میں پیش ہونے کا امکان ہے۔استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ سماء

ACCOUNTABILITY

SHARIF FAMILY

reference case

Tabool ads will show in this div