اسرائیلی درندگی جاری، جنگ بندی کے باوجود بمباری، شہادتیں 1058 تک پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹ

غزہ : اسرائیل نے عارضی جنگ بندی ختم کرکے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی، مزید 6 فلسطینیوں کی شہادت سے تعداد 1058 تک پہنچ گئی۔

اسرائیل نے 24 گھنٹے کی فائر بندی کا جھانسا دیکر غزہ کے شہریوں کو گھروں تک لوٹنے کا موقع دیا اور پھر حماس پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر جنگ شروع کردی۔

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 1050 سے زائد ہوچکی ہے، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے بھی زیادہ ہے، اسپتالوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

 دوسری جانب حماس نے انسانی بنیادوں پر 24 گھنٹوں کیلئے عارضی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی۔ سماء

planet

scotland

dhaka

Tabool ads will show in this div