اب ترک بھی تیز ترین سفر کے مزے لے سکیں گے، ہائی اسپیڈ ٹرین کا آغاز

اسٹاف رپورٹ

انقرہ : ترکی ميں پہلی ہائی اسپيڈ ٹرين سروس شروع کردی گئی، انقرہ سے استنبول تک کا سفر 7 سے کم ہو کر ساڑھے 3 گھنٹے کا رہ گیا، چين اور اسپين کی مدد سے مکمل ہونے منصوبے کو حکومت ترقی کا سنگ ميل قرار دے رہی ہے۔

انقرہ اور استنبول کو ہائی اسپيڈ ريلوے کے ذريعے جوڑ ديا گيا، 533 کلو ميٹر فاصلہ اب صرف ساڑھے 3 گھنٹوں ميں ڈھائی سو کلو ميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کيا جاسکے گا۔

بس کے مقابلے ميں ہائی اسپيڈ ٹرين کے ذريعے استنبول جانے ميں کافی وقت بچے گا، اس لئے ميں آئندہ ہائی اسپيڈ ٹرين سے سفر کروں گی۔

منصوبے کا سب سے مشکل مرحلہ 33 پُلوں اور 39 سرنگوں کی تعمير تھا، افتتاح کے موقع پر وزيراعظم رجب طيب اردوان نے غيرملکی معاونت کا خصوصی شکريہ ادا کيا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ٹرین ترکی کے سب سے دشوار گزار علاقوں سے گزرتی ہے، چين، اسپين اور اٹلی کے لوگوں کا مدد اور تعاون پر شکريہ ادا کرتا ہوں۔

اس سروس کے آغاز کے ساتھ ترکی ہائی اسپيڈ ريلوے والا ايشياء کا پانچواں ملک بن گيا ہے۔ سماء

Sydney

Gaza

receive

spinner

Tabool ads will show in this div