اسماء قتل کیس، مقتولہ کے گاؤں سے 2 افراد گرفتار

مردان : مردان میں کمسن بچی اسماء کے قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مردان پولیس نے کمسن بچی اسماء قتل کیس میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق مردان پولیس نے ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اسماء کے گاؤں سے 2 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید جانیے : اسماء قتل کیس: ملزم کا سراغ مل گیا، ڈی این اے میچ

واضح رہے کہ پنجاب فارنزک لیب نے دعویٰ کیا تھا کہ 150 کے قریب ڈی این اے سیمپل میں سے ایک شخص کا ڈی این اے اسماء کے نمونے سے میچ ہوگیا ہے، تاہم ملزم کا نام صرف کے پی پولیس کو ہی بتایا جائے گا۔ سماء

GIRL

Rape and Murder

2 Murder

Tabool ads will show in this div