فلسطینی یہودیوں کیساتھ رہ سکتے ہیں، قابضین کے ساتھ نہیں، خالد مشعل

اسٹاف رپورٹ

دوحا : حماس کے جلا وطن رہنماء خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو  یہودیوں کے ساتھ رہنے پر کوئی اعتراض نہیں، قابضین کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سربراہ نے واضح کردیا کہ  فلسطینی جنونی نہیں، وہ یہودیوں کیخلاف نہیں لڑرہے بلکہ قابضین کیخلاف لڑرہے ہیں۔

خالد مشعل نے یہ بھی بتادیا کہ فلسطینی، عیسائیوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھے رہ سکتے ہیں لیکن اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے۔

ایک سوال پر خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی، صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مستقبل کی آزاد فسلطینی ریاست ہی کرسکتی ہے۔

حماس کے رہنماء نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔  

دوسری جانب فسلطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے جدہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں غزہ پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

کے

D-Chowk

fiasco

Tabool ads will show in this div