اسماء قتل کیس: ملزم کا سراغ مل گیا، ڈی این اے میچ

لاہور : مردان ميں زيادتی کے بعد قتل اسماء کے کيس ميں اہم پيشرفت ہوئی ہے، پنجاب فارنزک لیب کو موصول نمونوں میں سے ایک ڈی اين اے اسماء کے نمونے سے ميچ کرگيا۔

پنجاب فارنزک لیب کے مطابق زیادتی کے بعد قتل اسماء کے قاتل کا سراغ مل گیا، ایک ملزم کا ڈی این اے کمسن بچی کے نمونے سے میچ ہوگیا، تقریباً 150 افراد کے ڈی این اے کے نمونے ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے تھے، ملزم کا نام صرف خيبرپختونخوا پوليس کو بتائيں گے۔

مزید جانیے : اسماءقتل کیس:خیبرپختونخواہ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ننھی اسماء قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دی ہے۔

عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کو بھی ہدایت کی تھی کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جلد رپورٹ فراہم کرے، کیس کی مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی۔ سماء

GIRL

Rape and Murder

Tabool ads will show in this div