زینب کا قاتل مزید 7 مقدمات میں ملزم نامزد

لاہور : زينب کے قاتل عمران کو قصور کی ديگر 7 بچيوں کے کيس ميں بھی ملزم نامزد کرديا گيا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 3 دن کے ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کرديا۔

زينب کو قتل کرنے والا درندہ 7 ديگر بچيوں سے زيادتی کے مقدمات ميں بھی ملزم نامزد کردیا گیا، پوليس نے عمران علی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کرکے 3 دن کا ريمانڈ لے ليا۔

عدالت کو بتايا گيا کہ دوسرے کيسز ميں بھی ملزم کا ڈی اين اے ميچ کرگيا ہے، تفتيش کیلئے ملزم کا ريمانڈ ضروری ہے، ملزم عمران کو زينب قتل کيس ميں 7 فروری کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔ سماء

IMRAN

Girl Rape

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div