اسماءقتل کیس:خیبرپختونخوا پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت
اسلام آباد: سپریم کورٹ نےاسماء قتل کیس ازخود نوٹس میں پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔
مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 4 سالہ بچی اسماء کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔
آئی جی خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کتنی اچھی ہے۔کیوں نہ ازخود نوٹس واپس لے لیں۔یہ ازخود نوٹس ہم نے آپ کے لیے نہیں لیا۔ازخود نوٹس شہریوں کے لیے لیے جاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ایک بچی کے ساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
سپریم کورٹ نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب فرانزک لیب خیبر پختونخوا پولیس کو جلد رپورٹ فراہم کرے۔کیس کی سماعت اکیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔ سماء