امریکا میں پانی کی لائن پھٹنے سے ہر سو پانی ہی پانی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس میں پانی کی لائن پھٹنے سے ہر سو پانی پانی ہوگیا، حکام سبب جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاس اینجلس کا علاقہ ویسٹ وڈ جہاں پانی کی لائن پھٹی اور آگیا سیلاب، جس کے بعد سڑکیں بن گئیں تالاب۔ لاس اینجلس کو پانی فراہم کرنے والی مین لائن کو یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا کے قریب لگا دھچکا، جس کے باعث جامعہ کو جانے والے تمام راستے ڈوب گئے۔

لائن پھٹنے کے باعث طالبعلموں کو درس گاہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہوا، لیکن کئی منچلوں کو موج مستی کا موقع بھی مل گیا, پانی میں تفریح کرتے نظر آئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن سے پانی کا اخراج پچھتر ہزار گیلن فی منٹ ہے۔ پانی کے خطرناک بہاؤ کے باعث لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ سماء

میں

کی

سے

Saudi Arabia

Economy

plane

decision

palestinians

frozen

Tabool ads will show in this div