بھارت کے نئے آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیاں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارت کے نئے آرمی چيف نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کو دھمکياں دينا شروع کرديں، کہتے ہيں فوجی کا سر قلم کرنے جيسا واقعہ برداشت نہيں کريں گے، فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

بھارت کے نئے آرمی چيف بھی پاکستان مخالف بيانات پر اپنا عہدہ چمکانے لگے، جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے بھارتی فوج کے سربراہ کی کرسی سنبھالتے ہی پاکستان کو دھمکياں دينا شروع کرديں۔

کہتے ہيں کہ مستقبل ميں فوجی کا سر قلم کرنے جيسا واقعہ برداشت نہيں کيا جائے گا، جواب فوری اور بھرپور ہوگا۔

نئی دہلی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چيف دلبير سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج جديد اسلحے سے ليس اور ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تيار ہے۔

بھارت کے 59 سالہ جنرل دلبیر سنگھ کئی سال مقبوضہ کشمیر میں 53 ویں انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر تعینات رہے، اس دوران انہوں نے آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سماء

چیف

آرمی

Tabool ads will show in this div