پہلی ڈی این اے لیب کا افتتاح آج ہوگا

پشاور : خیبرپختونخوا میں پہلی ڈی این اے لیب کا افتتاح آج ہوگا۔ خیبرمیڈیکل کالج میں بننے والی اس لیبارٹری میں وہ فرانزک ٹیسٹ ہوسکیں گے جو اس سے پہلے اسلام آباد اور پنجاب میں کروائے جاتے تھے۔

خیبر میڈیکل کالج میں بننے والی فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کے ساتھ ہی صوبہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی سہولت دستیاب ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق لیب کے غیر فعال رہنے کی وجہ ڈی این اے کٹس کی عدم دستیابی تھی۔ لیب کے لئے ابتدائی طور پر 300 ڈی این اے کٹس خریدی گئیں تھیں جو استعمال نہ ہونے کے وجہ زائدالمیعاد ہو گئیں۔ جس کے باعث ڈی این اے نمونے ٹیسٹ کے لیے نمونے اسلام آباد اور لاہور بیجے جاتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کٹس کی خریداری میں بنک سے لیٹر آف کریڈیٹ کے حصول میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

PTI

KPK

HEALTH

FORENSIC

Tabool ads will show in this div