شامی باغیوں کا لبنانی سرحد پر حملہ، 8 فوجی ہلاک

اسٹاف رپورٹ

بیروت : شامی باغيوں نے لبنان کے سرحدی علاقے پر حملہ کرديا، 8 فوجی مارے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ لبنانی فورسز کی جانب سے شامی گروپ کے رہنما کی گرفتاری کے بعد کيا گيا، حملہ آوروں نے ايک پوليس اسٹيشن پر قبضہ بھی کرليا تاہم کچھ دير بعد ہی لبنانی فوج نے انہيں پيچھے ہٹنے پر مجبور کرديا۔

واقعے کے بعد لبنان نے شام کی سرحد پر مزيد فوج تعينات کردی۔ سماء

gifts

crimes

Tabool ads will show in this div