چین میں قیامت خیز زلزلہ،ہلاکتوں کی تعدادتین سو سڑسٹھ ہوگئیں

اسٹاف رپورٹ


بیجنگ : چین میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو سڑسٹھ ہوگئی،جب کہ اٹھارہ سو زخمی ہیں۔ صوبہ یونان تباہی کے مناظر پیش کررہا ہے۔

اتوار کی سہ پہر چار بج کر تیس منٹ پر چین کے صوبہ یونان کو چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کا مرکز قصبہ "لونگٹوشن" تھا۔ زلزلے نے سیکڑوں مکانات مٹی کے ڈھیر ہوگئے۔ ہزاروں فوجی اور درجنوں ڈاکٹرز زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ گئے۔ ملبے ہٹائے جاتے رہے۔ لاشیں اور زخمی نکلتے رہے۔ امدادی کام اب بھی جاری ہیں۔ کئی ہزار خیمے بے گھر افراد کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

خوراک اوردیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی پہنچ رہی ہیں، متاثرہ علاقہ کی آبادی چار لاکھ تیس ہزار کے قریب ہے۔ سماء

میں

خیز

کی

palestinians

orakzai

aviation

Tabool ads will show in this div