عمادوسیم فنی کیپٹن ہیں؛دعاگو ہوں ہیٹ ٹرک کروں، محمد عامر

کراچی: ِہپی ایس ایل سیزن 3 کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔ کراچی کنگز کے کھلاڑ ی فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنی ٹیم کوبہترین قرار دیتے ہوئے نظر نہ لگنے کی دعا کردی۔ کہتے ہیں عماد وسیم فنی کیپٹن ہیں۔ خواہش ہے پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دوں۔

پی ایس ایل سیزن 3 کے لیے محمد عامرکراچی کنگز کی تشہیرکے سلسلے میں آفیشل پیج پر لائیو تھے جہاں مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ لائیوسیشن کے دوران فاسٹ بالر نے نہایت دلچسپ گفتگو کی۔

بولے کہ پاکستان اور کراچی کنگز کے مداحوں کو سلام، میری درخواست ہے کہ کراچی کنگز کودل کھول کر سپورٹ کریں۔ ہار جیت کے سوال پر بولے کہ مستقبل کا حال اللہ جانتا ہے ، کوشش ہو گی کہ کراچی کنگز اس بار فائنل کھیلے اور جیتے۔

محمد عامر نے ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے شاہد آفریدی کی شمولیت کو بھی ٹیم کے لیے بہترین قرار دیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم سے متعلق بولے کہ عماد وسیم ہمارے نئے اور فنی کیپٹن ہیں، انڈر 19 سے ان کے ساتھ کھیلا ہوں۔ وہ ایگریسو کیپٹين ہے جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔

محمد عامر نے ٹیم کو نظرلگنے کے خدشات کا بھی اظہارکردیا۔ بولے کہ بحیثیت مسلمان یقین ہے کہ نظر لگتیگو ہوں ہے۔ اللہ نہ کرے کہ ہمارے ٹیم کو نظر لگے کیونکہ بالنگ میں سب سے بیسٹ کمبی نیشن کراچی کنگز کے پاس ہے۔

لائیو سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہش پرمحمد عامرکا کہنا تھا کہ میری تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں ہیٹ ٹرک ہو۔ خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں پہلی ہیٹ ٹرک میں نے کی، اور دعا گو ہوں کہ اس بار بھی میں ہیٹ ٹرک کرکےاپنا ہی ریکارڈ توڑوں۔

مداحوں نے عامر سے عمر اکمل، کیون پیٹرسن اور برینڈن میکلن کو آؤٹ کرنے کی فرمائش پر عامر نے مداحوں کے منہ میں گھی شکرکہتے ہوئے دعا کی درخواست کردی۔ کہا کہ دعا دل سے لگتی ہے۔ سماء

KARACHI KINGS

live on Facebook

PSL 3

Tabool ads will show in this div