گزشتہ 2 سال ميں بھارتی فوج نے 618 کشمیری شہید کئے، ميرواعظ عمرفاروق

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/ki-mir-wais-sot-04-02.mp4"][/video]

مظفرآباد: حريت رہنما ميرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمير ميں قابض فوج نے ظلم وبربريت کي انتہا کردي ہے۔

یوم یکجحتی کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں حريت رہنما ميرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ دوہزارسولہ سے سترہ تک چھ سو اٹھارہ کشميري شہيد کرديئے گئے، مقبوضہ کشمير ميں قابض فوج نے ظلم وبربريت کي انتہا کردي ہے۔

حريت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمير ميں بھارتي فوج کے مظالم کم نہ ہوئے گزشتہ 2 سال ميں 16 ہزار کشميري قابض فوج کي بربريت سے زخمي ہوئے، بھارتي پيلٹ گن نے نوجوانوں کي آنکھوں کو متاثرکيا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حريت قيادت کو نظربند کرنا قابض حکومت کا معمول ہے، سري نگر کي جامع مسجد کوکئي بار بند رکھا گيا۔ سماء

Mirwaiz Umar Farooq

Hurriyat leader

Tabool ads will show in this div