بھائیوں؛کیا کرنے کا ارادہ ہے؟۔
پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کے آغاز میں 18 روز باقی ہیں۔ تمام ٹیمیں زوروشورسے اپنی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی تصویر پوسٹ کی جو مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشہزاد رائے کی جانب سے ٹویٹ میں انہوں نے محمد عامر، بابراعظم اور عماد وسیم کے ساتھ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ میں نے تو ایک سادہ سا سوال پوچھا تھا کہ بھائیوں پی ایس ایل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے ؟ انہوں نے کہا’’آؤ بتاتے ہیں‘‘۔
I asked @KarachiKingsARY a simple question “bhaiyoon #HBLPSL mein kya karnay ka Irada hai” they said “Aao batatay hain” @simadwasim @iamamirofficial @babarazam258 @Salman_ARY #DayDhanaDhan pic.twitter.com/SW2ow9znZ6
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 3, 2018
تصویر میں تینوں کھلاڑیوں نے شہزاد رائے کو تختہ مشق بنایا ہواہے، کھینچا تانی میں شہزاد رائے بیچاری سی شکل بنا کر ہنس رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے شہزاد رائے کی اس ٹویٹ کو خوب پسند کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔