جنگ بندی ختم، اسرائیل کی غزہ پر پھر بمباری، بچہ شہید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

غزہ : اسرائيل ہٹ دھرمی سے باز نہ آيا، 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پھر سے بمباری شروع کردی، 10 سال کا بچہ شہيد ہوگيا۔

مصر ميں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد پھر بمباری شروع ہوگئی، اسرائيلی طياروں نے تازہ حملوں ميں مسجد کو نشانہ بنايا جہاں 10 سال کا بچہ شہيد ہوگيا۔

اسرائيل نے غزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کيا ہے، جبکہ اسلامک جہاد کے مطابق قاہرہ ميں مذاکرات ناکام نہيں ہوئے اور ان کے نمائندوں کی جنگ بندی کیلئے کوششيں جاری ہيں۔ سماء

شہید

Tabool ads will show in this div