ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

ویب ایڈیٹر:

 

تہران : ایران میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 48 افرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے مشرقی شہر طَبس جارہا تھا جو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی مضافاتی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ ایرانی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں 10 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں ۔

 

حکام کی جانب سے لاشوں کی شناخت کے حوالے واضح نہیں کیا گیا کہ  مرنے والے تمام افراد طیارے کے مسافر تھے یا زمین پر بھی کچھ ہلاکتیں ہوئیں ۔ائیر لائن سے متعلق بھی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ تابان ائر لائن کا تھا جبکہ ایک اور رپورٹ میں طیارے کا تعلق سِپاھان ائر لائن سے بتایا گیا ہے ۔ سماء

میں

Karan Johar

کر

channel

Tabool ads will show in this div