پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے کا تحقیقاتی کمیٹی اجلاس سے اظہار لاتعلقی

لاہور : پیر حمید الدین کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں جن کا کمیٹی سے تعلق نہیں وہ اجلاس میں شریک ہوئے، زعیم قادری کی شرکت معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

سماء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے رانا ثناء اللہ سے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے اجلاس سے اظہار لاتعلقی کردیا، کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک کمیٹی کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کو سی ایم ہاؤس میں بلانا نامناسب تھا، نیوٹرل مقام پر اجلاس ہونا چاہئے تھا، حمزہ شہباز اور زعیم قادری کی شرکت معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید جانیے : رانا ثناء اللہ، پیر حمید الدین سیالوی کی کمیٹی کے سامنے پیش، عقیدہ واضح کردیا

واضح رہے کہ نظام الدین سیالوی کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پیش ہوکر ختم نبوت معاملے پر صفائی پیش کی اور اپنا عقیدہ واضح کیا، کمیٹی ارکان نے ان کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ سماء

PUNJAB

RANA SANA ULLAH

law minister

Zaeem Qadri

Pir Hameed uddin Sialvi

Nizam uddin Sialvi

Tabool ads will show in this div