سوات میں فورسز پر خودکش حملہ، 11 اہلکار شہید

سوات : سوات کے علاقے کبل میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں افسر سمیت 11 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 13 اہلکار زخمی بھی ہیں، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  واقعے میں 3 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی 8 اہلکار بھی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ پاک فوج کے اسپورٹس یونٹ ایریا پر کیا گیا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔ سماء

FORCES

7 injured

Sharifabad

Kabal

Tabool ads will show in this div