ڈاکٹر اور نرس کی لاشیں، معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا

اسلام آباد : اسلام آباد کے گيسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور نرس کی لاشیں ملنے کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا، دونوں جانب سے لواحقين نے مدعی بننے سے انکار کرديا۔

وفاقی دارالحکومت کے گیسٹ ہاؤس میں ڈاکٹر اور نرس کی ہلاکت کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا، دونوں کے لواحقین نے مقدمے میں مدعی بننے سے انکار کردیا، ایف آئی آر درج کرائی نہ کسی پر شک کا اظہار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی پراسرار موت کی وجوہات کا تعین فرانزک رپورٹ آنے پر ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے تقریباً 65 سالہ ڈاکٹر اور 30 سالہ نرس کی لاشیں ملی تھیں۔ سماء

NURSE

Tabool ads will show in this div