فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/WORLD-CUP-TROPHY-LHR-03-02.mp4"][/video]

لاہور:عالمی دورے کے تحت فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچ گئی۔ ٹرافی اصلی سونے سے بنی ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے تحت فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر22 جنوری سے شروع ہواتھا۔ ٹرافی کو پاکستانی نمائندے اورفیفا کا وفد تھائی لینڈ کے چیانگ مائی ائیرپورٹ سے بذریعہ خصوصی طیارہ پاکستان لایا۔ چھ کلو گرام سے زائد وزن والی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے بنی ہے۔

فرانس کے سابق فٹبالر کرسچین کیرمبیو اور فیفا کے دیگر نمائندے فٹبال کی عالمی تنظیم کے وفد میں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وفد میں گلوکاری مومنہ مستحسن اورقرۃ العین بلوچ، اداکارہ مایاعلی، سابق کپتان یونس خان اوردیگرشامل ہیں جبکہ فیفا کے وفد میںسابق فٹبالرکرسچین کیرمبیو اوردیگر شامل ہیں۔

 

اداکارہ مایا علی اور مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پراس حوالے سے خوبصورت تصاویربھی شیئر کیں۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں اس کی نمائش لاہور میں ایک تقریب میں کی جائے گی جس میں ہوگی معروف شخصیات شریک ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی دورہ پاکستان کے بعد 4 فروری کو قازقستان روانہ کردی جائے گی۔ ٹرافی 51 ممالک میں 91 شہروں میں لے جائی جائے گی اور 22 جنوری سے شروع ہونے والا یہ سفر 30 اپریل کوختم ہوگا۔ سماء

VISIT

world cup، Momina Mustehsan

Maya Alia

Quratulain Baloch

Tabool ads will show in this div