پاکستانی وفد افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گیا
اسلام آباد / کابل : تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہمینہ جنجوعہ کی صدارت میں سیکیورٹی تعاون اور انٹیلی جنس کے تبادلے سمیت اہم موضوعات پر گفت گو کے لیے افغانستان پہنچ گیا۔

کابل میں دہشت گرد حملوں میں تیزی کے بعد افغان وزیر داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ پاکستانی قیادت کو افغان حکومت کے خدشات سے آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں مشترکا ورکنگ گروپ کے اجلاس کا فیصلہ ہوا، جب کہ اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں سول اور عسکری حکام کا ایک وفد کابل کا دورہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس دورے میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سماء