اورنج لائن ٹرین اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کا کام شروع

لاہور: لاہور ميں اورنج لائن ٹرين چلانے کي تيارياں زور و شور سے جاري ہيں۔ اسٹيشنز کي تزئين و آرائش کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ پٹڑي بھي دھڑا دھڑ بچھائي جارہي ہیں۔


تفصیلات کے مطابق لاہورميں اورنج ٹرين اسٹيشنز کي تزئين و آرائش کا کام شروع ہوگیا جبکہ سگنل لگانے کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اورنج ٹرين کا اسٹيشن زمين سے 50 فٹ بلند ہے، جبکہ 27 کلوميٹر کے روٹ پر 26 اسٹيشنز ہوں گے۔ اسٹيشنز پر پہنچنے کيلئے 265 برقي زينے نصب ہونگے۔

مکينکل اور اليکٹريکل کام چيني انجينئر کررہے ہيں اور ان کي نگراني بھي چيني ماہروں کے سپرد ہے۔ چائينز انجينئر کا کہنا ہے کہ ہم اپنا سترہ فيصد کام مکمل کرچکے ہيں، چھبيس اسٹيشنز پر 265 اسکيليٹرز نصب کئے جائيں گے جو چائنہ سے آئے ہيں۔

منصوبے کے دو اسٹيشنز پر تزئين آرائش کا کام بھي جاري ہے۔ فرش پر ٹائليں لگائي جارہي ہيں اور رنگ و روغن بھي کيا جارہا ہے۔ ستائيس کلوميٹر کے روٹ پر چھبيس اسٹيشن ہوں گے جن پر ريل کي پٹڑياں بچھانے اور اشارے لگانے کا عمل مکمل کيا جارہا ہے۔

منصوبے پر کام کرنے والے پاکستاني اور چائنيز انجئنير کہتے ہيں کہ معيار پرکوئي سمجھوتہ نہيں کريں گے۔ سماء

PUNJAB

ORANGE LINE TRAIN

Mass Transit

Tabool ads will show in this div