فیفا ورلڈ کپ ٹرافی آج لاہور پہنچ رہی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Fifa-Trophy-PKG-02-02Kami.mp4"][/video]

لاہور: فیفا ورلڈ کپ ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی، ٹرافی کی تقريب رونمائی لاہور میں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق فيفا ورلڈ کپ ٹرافي پہلي بار بنکاک سے چارٹر طيارے کے ذريعے ايک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہي ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافي کے ايشيا کے ليے سفر کا آغاز بائيس جنوري کو لندن سے ہوا تھا۔

فيفا ٹرافي، ورلڈ کپ سے قبل چھ براعظموں کے اکاون ممالک کے اکانوے شہروں کا دورہ کرے گي۔ لاہور ميں ٹرافي کے ليے تقريب کا انعقاد کيا جائے گا جبکہ شائقين بھي اس کو ديکھ سکيں گے۔

اس کے بعد فيفا ٹرافي اپنے سفر کے اگلے مرحلے ميں تاجکستان کےليے روانہ ہوجائے گي۔ فیفا ورلڈ کپ رواں سال جون میں روس میں ہوگا۔ سماء

RUSSIA

Tabool ads will show in this div