کل امن کابریک تھروہوجائیگا،طالبان مذاکراتی کمیٹی نےنویدسنادی

ویب ڈیسک:
لاہور : کالعدم طالبان پاکستان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ فائر بندی کے اعلان کے بعد باقی معاملات طے کرلیں گے، انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ کل امن کا بریک تھرو ہو جائے گا۔

لاہور میں علماء کانفرنس کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفت گو میں مولانایوسف شاہ کا کہنا تھا کہ شریعت اور آئین کے حوالے سے کوئی مطالبہ زیر بحث نہیں، فی الحال کالعدم طالبان نے کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ امید ہے کل دونوں جانب سے فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا، انہوں نے پشی گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کل امن کا بریک تھرو ہو جائے گا اور قوم کو 2 روز میں مذاکرات سے متعلق خوشخبری ملے گی۔

میڈیا سے گفت گو میں مولانا یوسف نے مزید بتایا کہ جیسے ہی جنگ بندی کا اعلان ہوگا امن کے منافی کارروائیاں رک جائیں گی، آج ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعتوں میں اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم باقاعدہ جنگ بندی ابھی نہیں ہوئی‫۔

دوسری جانب کالعدم طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفسر ابراہیم نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی امن کی کوششوں کو ضائع کرسکتی ہے۔ سماء

jundullah

Benazir

Tabool ads will show in this div