ممبئی فیشن ویک:شاہدکپورکی اہلیہ کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارتی اداکار شاہد کپور نے ممبئی میں لیکمی فیشن ویک کے ریمپ پر اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ فیشن واک کی۔ یہ خوبصورت جوڑی بھارتی ڈیزائنر انیتا ڈونگری کی برائیڈل کلیکشن کے لیے بطور شو اسٹاپر جلوہ گرہوئی۔
آئیوری شیروانی میں ملبوس شاہد کپور خوب نکھرے نکھرے نظرآئے تو میرا بھی سفید لہنگے میں دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
شاہد کپور تو عادی ہیں لیکن میرا کی یہ پہلی فیشن واک تھی شاید اس لیے وہ کچھ نروس دکھائی دیں اور اسی کا نتیجہ تھا کہ ریمپ پر رومانوی انداز میں جب شاہد انہیں گھما رہے تھے تو میرا کا دوپٹہ ان کے سر پر الجھ کررہ گیا۔
میرا کا تھوڑا سا گھبرانا تو فطری تھا لیکن انہوں نے کمال مہارت سے خود کو سنبھال لیا اور بخوبی اسٹیپ لیے۔
مختصر سی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت نے حال ہی میں بہترین جوڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ سماء