کراچی،نیشنل کوچنگ سینٹر7سالہ بچے کی پراسرار ہلاکت
کراچی : کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نیشنل اسپورٹس سینٹر سے بچے کی لاش ملنے کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق 7 سال کے حسن کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر سے سات سالہ بچے کي لاش ملنے کا واقعہ مزید پراسرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حسن شاہ کو رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ حسن زیر تعمیر باکسنگ ہال کے چوکیدار کا بیٹاتھا۔
حسن کی جمعرات کو دوپہر میں گھر سے کھیلنے نکلا تھا، جس کے بعد شام ميں اس کی لاش پارکنگ سے ملي۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کي وجہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ واقعہ کے بعد لواحقین لاش لے کر مانسہرہ روانہ ہوگئے۔
نیو ٹاؤن پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے والد عبدالستار شاہ اس ہی کوچنگ سینٹر میں ایک گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں اور سینٹر کے ملازم خانے میں رہائش پذیر تھے۔ سماء